بیساکھی دھرتی کی پہچان، یاتری معزز مہمان ، میزبانی باعث مسرت ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیساکھی پر دنیا بھر بالخصوص سرحد پار سے آنےوالے سکھ یاتریوں کو پنجاب آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا بیساکھی پنجاب کا خوبصورت، روایتی اور قدیم تہوار، رنگ دھرتی کی پہچان ہیں،پنجاب حکومت دیرینہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی بیسا کھی کا تہوار بھرپور جوش و خروش سے منائے گی، گزشتہ سال وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرتارپور میں خود گندم کی کٹائی کرکے تہوار کا باقاعدہ آغاز کیا تھا جو سکھ برادری سے ہماری محبت اور جڑت کا ثبوت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے یاتریوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا حکومت پنجاب نے سکھ مہمانوں کےلئے قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات ، فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا ، سکھ یاتری ہمیشہ سے پنجاب کی مہمان نوازی کے معترف رہے ہیں،اس بار بھی یاتریوںکی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،سرحد پار سے آنےوالے یاتری معزز مہمان ، میزبانی باعث مسرت ہے۔