اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ وسینیٹر اورنگزیب ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 13 سے 18 اپریل تک واشنگٹن میں ہوں گے، وزیر خزانہ 50 سے زائد اہم اجلاسوں اور ملاقاتوں میں شرکت کرینگے،دورے کے دوران وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جبکہ عالمی مالیاتی رہنماوں اور پالیسی سازوں سے اہم ملاقاتیں ،بوسٹن میں ہارورڈ یونیورسٹی کی پاکستان کانفرنس میں بھی شرکت کرینگے۔
عالمی مالیاتی اداروں، بڑی کمپنیوں کے نمائندوں اور امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے بھی ملاقات ہوگی، چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور برطانیہ کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں،وزیر خزانہ جی-24 اور کلائمیٹ فنانس فورمز میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے، بی آئی ایس پی کے ڈیجیٹل نظام کو ورلڈ بینک اجلاس میں پیش کیا جائےگا اور سرمایہ کاری فورمز میں پاکستان کے معاشی مواقع اجاگر کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس پر خصوصی تقریب بھی واشنگٹن میں ہوگی، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں فچ، موڈیز اور ایس اینڈ پی سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں،مزید برآں وزیر خزانہ اٹلانٹک کونسل سمیت دیگر تھنک ٹینکس سے خطاب ، یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے اراکین اور اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، دورہ پاکستان کی معاشی سفارتکاری اور عالمی شراکت داری کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ کی ورلڈ بینک ، آئی ایم ایف اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ پرواز


















