زرمبادلہ ذخائر میں 10.40 کروڑ ڈالر اضافہ ،سٹیٹ بینک اعداد و شمار

کراچی (بیورو رپورٹ) سٹیٹ بینک نے کہا سرکاری، کمرشل بینکوں سمیت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا،مرکزی بینک سے جاری اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1.80 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 17 اپریل تک بڑھ کر 15ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہوگئے،اعدادو شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 8.60 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.53 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 10.40کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔