موغادیشو:(مشرق نیوز)صومالیہ کے قریب قزاقوں کا آئل ٹینکر پر حملہ، عملہ یرغمال،11 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
شپنگ ذرائع کے مطابق ”اونر 25“ نامی جہاز پر بحری قزاقوں نے 21 اپریل کو صومالیہ کے قریب حملہ کیااور مختصر تصادم کے بعد قبضہ کرلیا بعد ازاں ٹینکر کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
متاثرہ ملاحوں کے اہلخانہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاپیاروں کی خیریت یا مقام کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔
بحری شعبے سے وابستہ ذرائع نے کہا وزارت بحری امور کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پورٹس اینڈ شپنگ تاحال عملے سے رابطہ قائم کرنے میں ناکام ہے ،جہاز چلانے والی شپنگ کمپنی کی جانب سے بھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
صومالیہ کے قریب قزاقوں کا آئل ٹینکر پر حملہ، عملہ یرغمال،11 پاکستانی بھی شامل


















