لاہور :(کورٹ رپورٹر)9مئی مقدمات میں خدیجہ شاہ ودیگر ملزموں کے ضامنوں کیخلاف کارروائی شروع، عدالت نے ٹرائل کےلئے عدم پیشی پر نوٹسز جاری کر دیئے،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضامنوں کو 25 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دےدیا۔
عدالت نے کہا ضامن کی ذمہ داری ہے ملزم عدالتوں میں پیش ہوتا رہے،عدم پیشی سے ٹرائل کی کارروائی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔
9مئی مقدمات،خدیجہ شاہ ودیگر ملزموں کے ضامنوں کیخلاف کارروائی شروع


















