سہیل آفریدی وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی


پشاور:(بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے سہیل آفریدی عہدے پر برقرار رہیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہابانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی نامزد کیا ، سہیل آفریدی بہترین کام کررہے ہیں،مہم چلانے والے مایوس و ناکام ہوں گے،وزیراعلیٰ کے پی کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ۔