اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی عظیم فتح نے بھارت کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت، قومی اتحاد کا واضح اور دو ٹوک پیغام دیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا ہے کہ معرکہ حق صرف ایک یادگار واقعہ نہیں بلکہ ایک واضح لکیر ہے جو ہمیشہ کیلئے کھینچ دی گئی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ معرکہ حق سے واضح ہوا کہ آئندہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور فیصلہ کن ہو گا۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج کی جوابی صلاحیت دشمن کے تصور سے بھی زیادہ تیز اور مربوط ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا ہے کہ بنیان مرصوص کی طرح پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کا شعور اور اعتماد ہماری اصل طاقت ہے، وہ جانتے ہیں کہ ملک کا دفاع کیسے کرنا ہے۔
معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا: خواجہ آصف



















