واشنگٹن: () صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے آبنائے ہرمز اور اطراف میں ایران کے ساتھ جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، معاہدہ کسی بھی دن ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران کو امریکی بحری جہازوں پر حملے نہیں کرنے چاہئے تھے، ایران نے امریکی جہازوں پر میزائل و ڈرونز حملے کیے۔
ٹرمپ نے کہا ایران کی پہلی رجیم ختم ، دوسری تقریباً ناکارہ ، رجیم چینج تو ہو چکی اب تیسری رجیم سے ڈیل کر رہے ہیں، ایران جلد معاہدے پر دستخط کردے گا، ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
علاوہ ازیں ٹرمپ نے ایک بار پھر تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان شاندار ملک ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شاندار شخصیات ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے 3 ڈسٹرائر بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کر گئے، ان بحری جہازوں پر ایران کی جانب سے حملہ بھی کیا گیا مگر انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
آبنائے ہرمز میں جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ، معاہدہ کسی بھی دن ہو سکتا ہے:ٹرمپ



















