اسلام آباد (مشرق نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے سبب ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں آج خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے نئی قیمتوں کا تعین آج کریگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ 60 روپے تک اضافہ ہوا، جس میں پیٹرول 24 اور ڈیزل 60 روپے سے زائد مہنگا کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور درآمدی لاگت میں اضافے کو قرار دیا گیا تھا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کے مجوزہ نظام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس سے کاروباری منصوبہ بندی، سٹاک مینجمنٹ اور سپلائی چین متاثر ہو سکتی ہے، اسلئے قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ضرورت ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان



















