اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے خطے میں جنگ نہیں، سفارت کاری ہی امن کا واحد راستہ ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے حل کےلئے سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے،برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا دنیا کے کسی بھی حصے میں جنگ بندی کو نافذ کرنا آسان نہیں ہوتا، جنگ بندی کو برقرار رکھنا ، توسیع کرنا سب فریقین کی ذمہ داری ہے، تنازع کے حل کےلئے بات چیت اور سفارت کاری کا جاری رہنا انتہائی ضروری ہے، تیل کی سپلائی متاثر ہونے سے پوری دنیا مہنگائی کا شکار ہو رہی ہے، اسلام آباد تمام فریقوں کےساتھ رابطے میں ہے، پاکستان اعتماد سازی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، ایرانی عملے کی واپسی جیسے اقدامات مثبت سفارتی پیش رفت ہیں،چیئرمین پی پی نے کہا امریکہ کی آپریشن فریڈم پالیسی ٹھیک نہیں، فوجی طاقت مسئلے کا حل نہیں، آبنائے ہرمز میں مزید عسکری سرگرمیوں سے صورتحال پیچیدہ ہو سکتی ہے، جلد ہی ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔
آبنائے ہرمز میں مزید عسکری سرگرمیوں سے صورتحال پیچیدہ ہو سکتی ہے: بلا ول بھٹو



















