مشرق ڈیجیٹل کی خبر پر ایکشن، لیڈی ایچی سن ہسپتال کی خراب لفٹ چل پڑی

لاہور(ہیلتھ رپورٹر سے) ”مشرق“ ڈیجیٹل کی خبر پر ایکشن لیڈی ایچی سن ہسپتال کی انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ہسپتال کی کئی مہینوں سے خراب لفٹ مرمت کے بعد چلا دی گئی۔ آکسیجن سلنڈر جن کو پبلک پلیس میں رکھا گیا تھا اور جو کسی بھی ٹائم کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا، اسکے گرد بھی حفاظتی انتظامات کئے جانے لگے۔ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے لئے اقدامات کے باعث مریضوں نے بھی سکھ کا سانس لیا اور اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرق ڈیجیٹل ہمارے لئے رحمت کا فرشتہ ثابت ہوا ہے، اگر یہ اپنے چینل پر اس بارے میں پروگرام نشر نہ کرتا تو شاید اب بھی اس طرح کے کام شروع نہ ہوتے۔ مریضوں اور انکے لواحقین نے مشرق انتظامیہ کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ دیگر میڈیا کے اداروں کو بھی عوامی فلاح و بہبود کیلئے ایسے اقدامات کرنے کی ہدایت دے۔