کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائےگی،بنگلہ دیش ،پاکستان نے بھی بائیکاٹ پر غور شروع کردیا


ڈھاکہ ،اسلام آباد،لاہور:(مشرق نیوز،سپورٹس رپورٹر)کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی،بنگلہ دیش نے دوٹوک فیصلہ سنادیا۔

مشیر کھیل بنگلہ دیش ڈاکٹر آصف نذرل نے کہاآئی سی سی نے حقیقی تحفظات کو نظر انداز کیا،فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا، کھیلنا چاہتے ہیں ،امیدہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بات کو تسلیم کرے گی۔

دریں اثنا بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دوبارہ آئی سی سی سے رجوع کریں گے،24 گھنٹوں کی مہلت دینا مناسب نہیں کیونکہ عالمی ادارہ دباونہیں ڈال سکتا،بنگلہ دیش ورلڈ کپ سے باہر ہوا تو آئی سی سی تقریباً 20 کروڑ ناظرین سے محروم ہو جائےگا،سری لنکا کو شریک میزبان کہنا درست نہیں بلکہ ہائبرڈ ماڈل ہے،آئی سی سی اجلاس میں کچھ باتیں انتہائی حیران کن تھیں،معاملے کو آخر تک نہیں چھوڑیں گے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کا مطالبہ نہ ماننے پر پاکستان نے بھی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر غور شروع کر دیا۔