لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 11 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز سکور کیے،انگلش آل راونڈر معین علی نے 29 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 48 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ہدف کے جواب میں کوئٹہ کے اوپنرز سعود شکیل ،شامل حسین نے 79 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، شامل نے 24 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ، سعود شکیل نے 33 رنز بنائے،دونوں کے آﺅٹ ہونے کے بعد کوئی بھی بیٹر کارکردگی نہ دکھا سکا،گلیڈی ایٹرز کی اننگز مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز تک محدود رہی،حسن علی نے 4وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان سپر لیگ 11، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دےدی


















