جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی لبنان میں وحشیانہ کارروائیاں ، 8 افراد شہید، 22 زخمی

بیروت (مشرق نیوز) جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں تازہ اسرائیلی حملے میں 8 شہری شہید، 22 زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ امریکہ اور ایران کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس جنگ بندی کا اطلاق لبنان پر نہیں ہو گا۔

اسرائیل کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف دو ہفتوں کیلئے حملوں کو معطل کرنے کے مشروط فیصلے کی حمایت کرتا ہے تاہم دو ہفتے کی جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں ہے۔