ابوظہبی:(مشرق نیوز)امارات نے ایران کےساتھ اعتماد کی بحالی کو طویل و مشکل عمل قرار دیدیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے مشیر انور قرقاش نے کہا حالیہ جنگ میں ایران کےساتھ اعتماد میں فقدان تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،متعدد حملوں کے باعث اعتماد کی فضا بحال ہونے میں برسوں لگ جائیں گے،آپ کسی ملک پر 2,800 میزائل و ڈرونز سے حملے کریں اور پھر اعتماد کی بات کریں تو ایسا ممکن نہیں، اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچی ، چٹکی بجاتے بحالی نہیں ہوگی۔
مشیر اماراتی صدر نے کہا ایران کے متحدہ عرب امارات پر 89 فیصد حملے شہریوں، سویلین انفراسٹرکچر اور توانائی نظام کو نشانہ بنانے کےلئے تھے،سوچ کے اثرات طویل عرصے تک رہیں گے،خطے خاص طور پر متحدہ عرب امارات و دیگر ممالک کےلئے ایران کو سٹریٹجک خطرہ سمجھا جائے گا۔
ایران کےساتھ اعتماد کی بحالی طویل و مشکل عمل ،برسوں لگیں گے ،امارات


















