این سی سی آئی اے ملازمین کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ معطل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)این سی سی آئی اے کے گریڈ ایک تا 15 کے ملازمین کو ریگولرائز کرنے کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے 3 مارچ کو این سی سی آئی اے ملازمین کو ریگولرائز کرنے کا حکم دیا تھا،عدالت نے انٹراکورٹ اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔