عوام کو ایک اور دھچکا،جیٹ فیول بھی 53.11روپے لٹر مہنگا


کراچی:(بیورورپورٹ)عوام کو ایک اور دھچکا،جیٹ فیول بھی 53.11روپے لٹر مہنگا،قیمت 441.66روپے لٹر تک جا پہنچی۔

جیٹ فیول مہنگا ہونے سے ایئر لائنز کو اخراجات کی مد میں غیر معمولی اضافہ برداشت کرنا ہوگا،ایئر لائنز نے ایندھن کی قیمت بڑھنے کے سبب کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ۔

بانی ایئر کرافٹ اونرز آپریٹرز ایسوسی ایشن، عمران اسلم خان نے کہا جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے سے ایئر لائنز کے آپریشنل اخراجات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں،حکومت ریلیف دینے کےلئے قیمت میں اضافہ واپس لے۔