پنجاب میں جھوٹے وعدے ، سیاسی شعبدہ بازی کرنےوالوں کا وقت گزر گیا،عظمیٰ بخاری


لاہور: (وقائع نگار) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے جھوٹے وعدے ، سیاسی شعبدہ بازی کرنےوالوں کا وقت گزر گیا،مریم نواز وعدے نہیں عملی اقدامات کرتیں ،نتائج بھی آتے ہیں، مریم نواز شفیق ماں کی طرح پنجاب کے لوگوں کی خدمت کر رہی ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب میں اب حکومت خود چل کر لوگوں کے گھر تک پہنچ رہی ہے، رمضان میں اربوں کی امداد لاکھوں شہریوں کی دہلیز تک پہنچائی جا چکی،مریم نواز وعدے نہیں کرتی عملی اقدامات کرتی ہیں ،پہلے حکومتیں سالوں بعد منصوبوں کو مکمل کرتی تھیں اب پنجاب میں ہر مہینے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں،2 سال میں مریم نواز نے 100 سے زائد منصوبے شروع کر کے ریکارڈ قائم کئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کوئی صوبائی حکومت کارکردگی میں پنجاب کے ساتھ مقابلہ یا موازنہ نہیں کر سکتی، مریم نواز کےخلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرنےوالوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔