راولپنڈی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے قیدیوں کی ملاقاتیں روکناغیرانسانی سلوک ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا ملاقاتوں کو روکنا حقوق کی خلاف ورزی و مجرمانہ فعل ہے،بانی پی ٹی آئی کا تیسرا رمضان اور 955 دن ہوگئے جیل میں،ملک تقسیم ،نفرت کا متحمل نہیں ہوسکتا، حالات کا ادارک کریں، ملاقاتوں کو بند کرنے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔
دریں اثنا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا اسرائیل ،امریکہ کی ایران پر جارحیت کےخلاف کھڑے ہیں،پی ٹی آئی پاکستان دوست جماعت ہے، ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں گے،ملکی سالمیت پاکستان کی بقا اہم ترین ،ایرانی قوم کاڈٹ جانا سب کیلئے مشعل راہ ہے۔
قیدیوں کی ملاقاتیں روکناغیرانسانی سلوک ہے،بیرسٹر گوہر


















