اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر زرداری نے اہم ترمیمی بلز، سول اعزازات، سزاوں میں خصوصی کمی کی منظوری دےدی۔
منظور کئے گئے قانون سازی اقدامات میں پاکستان شہریت (ترمیمی) بل2026 ، اخباری ملازمین (شرائط ملازمت) (ترمیمی) بل 2026 ، زکوٰة و عشر (ترمیمی) بل 2026 ، نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026 ، پاکستان نام و علامات (روک تھام و غیر مجاز استعمال) (ترمیمی) بل2026 ، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل 2026 ، نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل2026 ، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026 شامل ہیں۔
صدر مملکت نے بلوچستان کوٹہ کے تحت اعزاز اسلم ڈار کی بطور رکن فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) تقرری ،پروفیسر سرور خواجہ، راشد ملک ،زین العابدین احسن کو خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دینے کی منظوری بھی دی ،عیدالفطر اور یومِ پاکستان 2026 کے موقع پر سزاﺅں میں خصوصی کمی کردی۔
صدر نے اہم ترمیمی بلز، سول اعزازات، سزاوں میں خصوصی کمی کی منظوری دےدی


















