شیری رحمن کی اکلوتی بیٹی انتقال کر گئیں،صدر،وزیراعظم ودیگر کا اظہار افسوس

کراچی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیرسینیٹر شیری رحمن کی اکلوتی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔

35سالہ ماروی ملک برین ہمیرج کے باعث کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں،3دن قبل طبیعت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پرمنتقل کیا گیا،نماز جنازہ پیر کی سہ پہرساڑھے 3بجے ڈی ایچ اے فیز ایٹ کراچی میں اداکی جائےگی۔

دوسری جانب صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف،وزیراعلیٰ سندھ وپنجاب مراد علی شاہ،مریم نواز،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوودیگر سیاسی رہنماﺅں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہااولاد کا غم ناقابل بیان ہوتا ہے،سوگوار خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں،ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے۔