راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خیبر میں آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 22فتنہ الخوارج جہنم واصل،دہشتگردوں کی فائرنگ سے 10سالہ بچہ شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 21 اپریل کو خیبر ضلع میںسکیورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،سکیورٹی فورسز نے انتہائی مہارت سے کی گئی کارروائی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،خوارج نے گرفتاری کے خوف سے اندھا دھند فائرنگ کی، نتیجے میں 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہلاک ہونےوالے بھارتی سپانسرڈ خوارج سے اسلحہ ،گولہ بارود بھی برآمد کرلیا،دہشتگرد عناصر علاقے میں متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے ،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے 22 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ناسور کےخلاف سکیورٹی فورسز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابل فخر ہیں،قوم کی حمایت سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائےگا،بزدل دہشتگردوں کا اپنے بچاو کیلئے بلا اشتعال فائرنگ سے بچے کو شہید کرنا انسانیت کےخلاف ناقابل تلافی جرم ہے۔
خیبر میں آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 22فتنہ الخوارج جہنم واصل


















