لاہور: (وقائع نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امن کیلئے کثیرالجہتی و سفارتکاری کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں حالیہ عالمی بحران میں کامیاب سفارتکاری پروزیراعظم شہباز شریف،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عالمی امن کےلئے پاکستانی سفارت کاروں کی محنت ،کردار کو سراہا۔
مریم نواز نے کہاپاکستان کی کامیاب سفارتکاری کی بدولت ممکنہ عالمی جنگ رکواکر کروڑوں انسانی زندگیوں کو بچایا گیا ،پاکستان نے حالیہ حالات میں سفارتکاری کے ذریعے نئی امید کو جنم دیا،معاملات و تنازعات کا حل سفارت کاری ہے، پاکستان کا موقف پوری دنیا نے تسلیم کیا، سفارتکاری سے ہی پوری دنیا میں امن،تجارت و سیاحت کو فروغ دینے کےساتھ مسئلہ کشمیرسمیت تمام پیچیدہ مسائل کاحل بھی ممکن ہے، حالیہ عالمی بحران میں کامیاب سفارتکاری نے پاکستان کو ذمہ دار عالمی ریاست کے طور پر مزید مضبوط کیا۔
دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبر آپریشن میں 22 دہشتگردوں کوجہنم واصل ہونے پر اظہار تشکر کیا اور سکیورٹی فورسز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہافتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں۔
پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے کروڑوں انسانی زندگیوں کو بچایا ،مریم نواز


















