بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 386 پر ڈھیر

میرپور (سپورٹس ڈیسک) پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 386 پر ڈھیر،میزبان ٹیم 27 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی، قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر اذان اویس نے پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی، خراب روشنی کے باعث کھیل قبل از وقت ختم کر دیا گیا۔

بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 7 رنز بنا لئے، تیسرے روز پاکستان نے 179 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا لیکن 210 کے مجموعی سکور پر اوپنر اذان اویس 103 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، اوپنر کی وکٹ گرتے ہی قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی، 227 رنز پر 5 کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد سلمان علی آغا ،رضوان نے ٹیم کو سہارا دیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 119 رنز بنے، 349 رنز کے سکور پر رضوان 59 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے،سلمان علی آغا 58 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔