پٹرولیم لیوی کی مد میں 9 ماہ میں 12 کھرب وصول کئے جانیکا انکشاف

اسلام آباد (مشرق نیوز) حکومت کی جانب سے گزشتہ 9 ماہ کے دوران صارفین سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق صارفین سے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی صارفین سے 35 ارب روپے کی اضافی رقم وصول کی گئی ہے۔

جولائی 2025 میں صارفین سے ایک کھرب 45 ارب جبکہ اگست میں ایک کھرب 15 ارب روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں لئے گئے، اسی طرح ستمبر میں صارفین سے لیوی کی مد میں ایک کھرب 11 ارب اور اکتوبر میں ایک کھرب 45 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔

نومبر 2025 میں صارفین سے ایک کھرب 51 ارب اور دسمبر میں ایک کھرب 57 ارب پٹرولیم لیوی کی مد میں لیا گیا، اسی طرح جنوری 2026 میں صارفین سے پٹرولیم لیوی کی مد میں ایک کھرب 24 ارب روپے پٹرول لیوی وصول کی گئی۔

دستاویز کے مطابق فروری میں ایک کھرب 20 ارب اور مارچ میں 1 کھرب 37 ارب پٹرولیم لیوی وصول کی گئی ہے۔