راولپنڈی: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے وکلا کی اڈیالہ جیل آمد، حکام سے عمران خان کے طبی معائنے کا ریکارڈ مانگ لیا۔
6 رکنی وکلا کے وفد کو گیٹ نمبر 3 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی، وفد میں اویس یونس، راجہ متین، احسن کیتھران، حسنین سنبل، سجاول ایڈووکیٹ اور واسط ایڈووکیٹ شامل تھے۔
وکلا نے جیل حکام سے ملکر تحریری درخواست جمع کراتے ہوئے موقف اپنایابانی کی صحت پرتشویش ہے، رپورٹس دی جائیں،جیل حکام نے درخواست وصول کر لی۔
پی ٹی آئی وکلا نے عمران کے طبی معائنے کا ریکارڈ مانگ لیا



















