بسنت سے صنعتوں کو روزگار ملا ،عوام کو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کریں گے،عظمیٰ بخاری


لاہور:( وقائع نگار)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے بسنت کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں ،وزیراعلیٰ مریم نواز خود حفاظتی اقدامات ، انتظامی تیاریوں سے عوام کو آگاہ کریں گی،بسنت کے موقع پر لاہور کے ہر کونے میں عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ،ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات کرلیے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا اندرون لاہور میں سروے کے بعد خستہ حال ، خطرناک عمارتوں کو سیل کر دیا ،پتنگیں ،ڈور مہنگی ہونے کی شکایات موصول ہونے پر مزید 4اضلاع میں پتنگ بازی کاسامان تیار کرنے کی اجازت دی تاکہ طلب و رسد کے درمیان فرق کو کم کیا جا سکے،قیمتوں کو متوازن بنانے کےلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا سامان جلد سستا ہو جائےگا اور سب لوگ خوشی خوشی بسنت منا سکیں گے،عوام ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے بسنت کو تہوار کی طرح منائیں، اپنی اور دوسرں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں،ایس او پیز کے تحت بسنت منانے میں کامیاب ہو گئے تو اگلے سال پورے پنجاب میں بسنت منائی جائےگی،بسنت کے باعث 8سے 10صنعتوں کو روزگار ملا ۔