بسنت کے دن آسمان عمران کی پتنگوں سے بھر جائےگا، علیمہ خان

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے عمران کی وجہ سے لاہور میں بسنت منائی جا رہی ہے اورآسمان بانی پی ٹی آئی کی پتنگوں سے بھر جائےگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہالگتا ہے ججوں نے ہاتھ کھڑے کردئیے ، شکلوں پر واضح لکھا بے بس ہیں، غریب پولیس والوں کو زبردستی عدالت میں جھوٹ بلوایا جا رہا ہے،لوگوں کو عدالتوں سے انصاف کی توقع ہوتی ہے لیکن پیغام دیا جا رہا موجودہ سسٹم میں امید کی کوئی گنجائش نہیں ،چاہتے ہیں ڈاکٹر عاصم یوسف بانی کا میڈیکل چیک اپ کریں۔

دریں اثنا انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے26نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کا ایک بینک اکاﺅنٹ ڈی فریز کرنے کے احکامات جاری کردئیے اورنادرا حکام سے شناختی کارڈ ڈی فریز کرنے کےلئے جواب طلب کرلیا،علیمہ خان نے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی یقین دہانی کرا دی ،عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے ۔