لاہور (مشرق نیوز) سوشل میڈیا انفلوائنسر ڈاکٹر نبیہہ علی کی مشکوک فطرت سے متعلق پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی۔ ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے حال ہی میں شادی کی ، انکے نکاح سے لیکر ولیمہ تک ہر تقریب کو میڈیا نے بھرپور کوریج دی گئی۔
ڈاکٹر نبیہہ نہ صرف اس رشتے پر خوش تھی بلکہ شادی کے بعد مختلف شوز میں اپنے شوہر کے ساتھ بھی دکھائی دیں تاہم میاں بیوی کے درمیان تعلقات خوشگوار نہیں اور وہ علیحدہ رہ رہے ہیں۔ ڈاکٹر نبیہہ علی خان اور حارث کھوکھر اس وقت میڈیا پر کھل کر ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر نبیہہ نے میزبان فضا علی کے رمضان پروگرام میں شرکت کی اور شادی کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات کے بارے میں بات کی۔ڈاکٹر نبیہہ جب اپنے شوہر کے ساتھ ہونے والے اختلافات پر گفتگو کر رہی تھیں اس وقت میزبان فضا علی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔
نبیہہ کا الزام ہے کہ حارث اور ان کے اہلِ خانہ نے انہیں ذہنی اذیت دی اور گھر سے نکال دیا جبکہ حارث نے ان تمام الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نبیہہ کی فطرت بہت زیادہ شک کرنے والی ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ ان کا کسی اور کے ساتھ تعلق ہے، حارث کے مطابق یہی اصل وجہ ہے جس کی بنا پر وہ انہیں چھوڑ کر گئیں۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر ان کا ایک پرانا کلپ وائرل ہورہا ہے جو ولیمہ کے صرف دو ماہ بعد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ وائرل ویڈیو میں حارث کھوکھر کہتے ہیں کہ نبیہا علی خان میں صرف ایک کمی ہے اور وہ ان کی حد سے زیادہ شک کرنے والی طبیعت ہے اور وہ ان پر باہر تعلقات رکھنے کا شبہ کرتی ہیں۔
شوہر حارث کھوکھر کا ڈاکٹر نبیہہ پر مشکوک فطرت کا الزام


















