پاکستان کیلئے اچھی خبر،مارچ میں خام تیل کے 4 جہازوں کا انتظام


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان کیلئے اچھی خبر، مارچ میں خام تیل کے 4 جہازوں کا انتظام ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ایک جہاز کی یقین دہانی سعودی عرب نے کرائی، ایک جہاز امارات سے فجیرہ کے راستے آئے گا،پاکستان کےلئے 2 خام تیل کے جہاز امریکہ سے آئیں گے، سعودی عرب اور امارات سے آنے والے جہاز 70 ہزار ٹن کروڈ آئل کے ہوں گے،امارات اور سعودی عرب سے پارکو کروڈ آئل منگوائے گی، امریکہ سے سینر جیکو کروڈ آئل کے دو جہاز منگوا رہی ہے۔