سات لاکھ بیرل سے زائد روسی تیل جلد پورٹ قاسم پہنچے گا، میڈیا کا دعویٰ

ماسکو (مشرق نیوز) روسی میڈیا نے ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری بحران کے دوران روسی تیل بھی پاکستان کو سپلائی کیا جائیگا اور 7 لاکھ 33 ہزار بیرل روسی خام تیل جلد پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچے گا۔

روسی میڈیا نے یہ بات گلوبل انرجی امور کے ماہر ڈاکٹر ممودہ سلامے کے حوالے سے کہی کہ پاکستان تیل کیلئے طویل عرصے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر انحصار کررہا ہے تاہم اس سے پہلے بھی روسی خام تیل خرید چکا ہے۔ پاکستان بزنس کونسل کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہر 10 فیصد اضافہ پاکستان کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر کا اضافہ کردیتا ہے۔

عالمی منڈی میں اگر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچیں تو سالانہ خسارہ 5 سے 7 ارب ڈالر تک بڑھ جائیگا۔