اسلام آباد :(بیورورپورٹ)خطے میں نئی جنگ نے پاکستان کیلئے معاشی خطرات اور بے یقینی میں اضافہ کر دیا،وزارت خزانہ حکام نے ورچوئل مذاکرات میں آئی ایم ایف کو معاشی صورتحال، نئے بجٹ میں ٹیکس تجاویز پر بریفنگ دی۔
حکام کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے البتہ ترسیلات زر مستحکم رہنے کا امکان ہے، نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور سپر ٹیکس کا خاتمہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط کر دیا گیا، تنخواہ پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد ممکنہ کمی کیلئے آئی ایم ایف سے منظوری لازمی قرار دیدیا گیا، آئی ایم ایف سے نئے مالی سال کے بجٹ پر مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خطے میں نئی جنگ،پاکستان کیلئے معاشی خطرات اور بے یقینی میں اضافہ


















