اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بلوں میں اضافی فکسڈ چارجز شامل ،وصولی شروع،نیا بجلی بم تیار،1.64روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔
حکام کے مطابق فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ ،نان پروٹیکٹڈ دونوں اقسام کے صارفین پر عائد کیے گئے،پروٹیکٹڈ صارفین کےلئے ماہانہ 100 یونٹ کے استعمال پر 200 ،200 یونٹ پر 300 ،نان پروٹیکٹڈ صارفین کےلئے 100 یونٹ تک استعمال پر 275 ،200 یونٹ تک کے صارفین پر 300 روپے چارجز عائد ہوں گے۔
300 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین سے 350 ، 400 یونٹ تک صارفین سے 400 ،500 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے فکسڈ چارجز بڑھا کر 500 ،600 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کےلئے فکسڈ چارجز اضافے کے بعد 675 روپے ماہانہ کر دئیے گئے۔
دوسری جانب سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کےلئے بجلی 1.64روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی،نیپرا31 مارچ کو سماعت کرےگا، منظوری کی صورت میں ملک بھر کے بجلی صارفین پر 14 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑےگا۔
بلوں میں اضافی فکسڈ چارجز شامل ،وصولی شروع، بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر


















