عید سے قبل فائیو جی سروس کے آغاز کیلئے لائسنس اجرا کی تیاری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) عید سے قبل ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز کیلئے پی ٹی اے نے لائسنسوں کے اجرا کی تیاری مکمل کرلی۔

ٹیلی کام کمپنیوں کو وزیراعظم ہاو¿س میں منعقدہ خصوصی تقریب میں لائسنس جاری کئے جائیں گے،شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے،لائسنس کے حصول کےلئے کمپنیوں نے 15 ملین ڈالر کی بینک گارنٹی جمع کرا دی،لائسنس جاری ہونے کے فوری بعد کمپنیاں اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں فائیو جی سروس لانچ کر دیں گی۔