خطے میں نئی جنگ سے شرح سود سنگل ڈیجٹ میں آنے کے امکانات معدوم

کراچی:(بیورورپورٹ)خطے میں نئی جنگ نے شرح سود سنگل ڈیجٹ میں آنے کے امکانات معدوم کردئیے ۔

مالیاتی ماہرین نے کہا پالیسی ریٹ کا مستقبل عالمی جنگی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو پر منحصر ہوگا،سٹیٹ بینک کی آئندہ مانیٹری پالیسی پر غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے اور یہی سوال زیر بحث ہے شرح سود میں اضافہ ہوگا یا برقرار رکھا جائے گا۔