اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ملک کیلئے اچھی خبر، او جی ڈی سی ایل نے کوہاٹ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق گیس کا ذخیرہ ٹل بلاک میں کھودے گئے کنویں سے دریافت ہوا، بلیٹنگ ون کنویں سے یومیہ 2 کروڑ 65 لاکھ سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہو گی،کنواں کامیابی سے 4,004 میٹر گہرائی تک کھودا گیا، ٹل جوائنٹ وینچر میں او جی ڈی سی ایل کےساتھ پی پی ایل، پی او ایل، ایم او ایل اور جی ایچ پی ایل بھی حصہ دار ہیں،مقامی وسائل سے پاکستان کی توانائی سلامتی میں اضافہ اور طلب و رسد میں کمی آئے گی۔
ملک کیلئے اچھی خبر،کوہاٹ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت


















