اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدر نے بجلی شعبے میں اصلاحات کی قومی ٹاسک فورس کے 15 اراکین کو سول اعزاز عطا کرنے کی منظوری دےدی ۔
آصف زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی قومی ٹاسک فورس کے 15 اراکین کو سول اعزازات عطا کرنے کی منظوری دی،ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کی منظوری سے 10 اراکین کو ستارہ امتیاز ، 5 اراکین کو تمغہ امتیاز عطا کیا جائے گا۔
شعبہ توانائی ،قومی ٹاسک فورس کے 15 اراکین کیلئے سول اعزاز،صدر نے منظوری دےدی


















