تہران ،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے جنگ کا جامع و دائمی خاتمہ ہونا چاہیے،مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا۔
عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایرانی عوام کی پاکستان سے والہانہ محبت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاایران پر غیر قانونی جنگ مسلط کی گئی،پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہتے اورشکریہ ادا کرتے ہیں، امریکی میڈیا جنگ بندی کی خبروں کو غلط طریقے سے پیش کر رہا ہے، ایران زور دیتا ہے جنگ کا جامع و دائمی خاتمہ ہونا چاہیے،اپنے بیان کے آخر میں عبا س عراقچی نے پاکستان زندہ باد لکھا اور پاکستان شکریہ کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔
اپنے ایک اور بیان میں عباس عراقچی نے مغربی ممالک پر دہرے معیار کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا یوکرین کے جوہری پلانٹ کے معاملے پر شدید ردعمل دینے والے ممالک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر خاموش ہیں،یوکرین کے زاپوریڑیا جوہری بجلی گھر کے قریب جھڑپوں پر مغربی دنیا نے سخت ردعمل ظاہر کیا لیکن ایران کے بوشہر جوہری بجلی گھر پر مبینہ حملوں کے باوجود کوئی موثر آواز نہیں اٹھائی گئی۔
ایرانی وزیر خا رجہ نے ایک بار پھر اسرائیل ،امریکہ کو خبردار کیا بوشہر کے جوہری پلانٹ کو نشانہ بنانے کے سنگین نتائج نکلیں گے،کسی جوہری تنصیب کو نقصان پہنچا تو تابکاری اثرات صرف تہران تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ خلیجی تعاون کونسل کے دارالحکومتوں میں بھی زندگی کا خاتمہ ہوجائے گا،پیٹروکیمیکل تنصیبات کو نشانہ بنانا نشاندہی کرتا مخالفین کے اصل مقاصد کیا ہیں۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ایرانی وزیرخارجہ کےلئے میرے عزیز بھائی کے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا عباس عراقچی کی وضاحت کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دریں اثنا اسحاق ڈار نے بحرینی ہم منصب کو فون کیا،خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال ،کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے مکالمے و سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا،مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کےلئے پا ک چین 5نکاتی اقدام پر بھی روشنی ڈالی،بحرینی وزیر خارجہ نے امن کےلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا،دونوں رہنماﺅں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا،عراقچی،شکریہ عزیز بھائی ، ڈار


















