کوئٹہ :(بیورورپورٹ)بلوچستان میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند،وزیراعلیٰ نے عوام،کسانوں کیلئے سبسڈی کا اعلان کر دیا۔
میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمسائے میں جنگ کے اثرات نمایاں،وزیراعظم ،آرمی چیف کا بہتر انداز میں پاکستان کو لےکر چلنا قابل تحسین ،15 دن کےلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن مفت کر رہے ہیں،صوبے بھر کے کسانوں کو پٹرول، ڈیزل پر سبسڈی دیں گے، سبسڈی تھریشر مشینوں کے استعمال پر دی جائےگی، کوئٹہ ،تربت میں گرین بس سروس فری ، پٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا غیر ملکی سامان کی چیکنگ کرنا پولیس نہیں کسٹمز کا کام ہے، مشاورت کے بعد پیر سے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی،شادی ہالز ،ہوٹل 10 بجے تک کھلے رہیں گے، سکول بند کئے تو لوگ پکنک منانے نکل گئے، عوام کو سوچنا چاہیے ملک سنگین بحران سے گزر رہا ہے، محکمہ خزانہ کا دفتر بند کرکے ورک فرام ہوم کرینگے،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں سٹاف کم ،سرکاری گاڑیوں کے پٹرول پر کٹ لگادیا، 400 ملازمین سی ایم ہاوس سے ایس اینڈ جی اے ڈی کو واپس کردیئے، کوئی لاک ڈاون نہیں لگا رہے، صرف رات 8 بجے مارکیٹوں کو بند کریں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کفایت شعاری مہم کے تحت ڈیڑھ ارب کی بچت گئی،وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی پٹرول، ڈیزل گاڑیاں نیلام کرکے الیکٹرک گاڑیاں خریدیں گے۔
بلوچستان میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند،کوئٹہ ،تربت میں گرین بس سروس فری


















