جنگ بندی نیتن یاہو کی بدترین ناکامی ہے،اسرائیلی اپوزیشن لیڈر

تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے جنگ بندی کو نیتن یاہو کی بدترین ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا معاہدے کے بعد واضح ہو گیا وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سیاسی و حکمت عملی کے میدان میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ،ملکی تاریخ میں اس سے بڑی سیاسی ناکامی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

یائر لاپیڈ نے کہا قومی سلامتی جیسے اہم معاملات پر ہونے والے فیصلوں میں اسرائیل کو شامل ہی نہیں کیا گیا جو سنگین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے،اسرائیلی فوج نے ذمے تمام ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں ،عوام نے بھی غیر معمولی صبر و حوصلے کا مظاہرہ کیا لیکن حکومت توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔