بڈاپسٹ، برسلز (مشرق نیوز)وزیراعظم ہنگری پیٹر میگیار نے کہا اگر نیتن یاہو ہنگری آئے تو اسے گرفتار کرلیا جائیگا،پیٹر میگیار نے کہا کہ ہنگری بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن ہے،قوانین کی پاسداری کرے گا، جس شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہوں اسے حراست میں لینا ضروری ہے،ادھر یورپی یونین میں اسرائیل سے دوطرفہ معاہدے ختم کرنے پر غور ہوگیا،یورپی میڈیا کے مطابق سپین، سلووینیا اور آئرلینڈ نے پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کردیا، تینوں ملکوں نے ای یو فارن پالیسی چیف کو مشترکہ خط لکھ دیا،خط کے متن مطابق لبنان پر حملوں اور فلسطینیوں کی پھانسی جیسے قوانین پر ایکشن لیا جائے، فی الحالی یورپی یونین میں اس حوالے سے مکمل اتفاق رائے نہیں ہے۔
نیتن یاہو ہنگری آئے تو گرفتار کرلیا جائیگا:وزیراعظم


















