توانائی بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں4 سال کی بلند ترین سطح پر

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ کا ایران کیخلاف ناکہ بندی جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد توانائی مارکیٹ میں ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق لندن میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 8.17 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 126 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ادھر امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل بھی 7.5 فیصد مہنگا ہو کر 107.46 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔ اسی طرح ابوظہبی بینچ مارک مربن خام تیل کی قیمت میں بھی 2.61 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد یہ 109.3 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مشرق وسطیٰ سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔