موٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کےلئے سبسڈی میں ایک ماہ توسیع

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم کاکمزور طبقے کو ریلیف دینے کےلئے بڑا اقدام، موٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کےلئے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

شہبازشریف نے سفری ،مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاعوامی ریلیف کے اقدامات کی موثر نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ ثمرات براہ راست مستحق افراد تک پہنچ سکیں،وفاق نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مشکل حالات میں عام آدمی کےلئے اربوں کا قومی ریلیف پیکیج فراہم کیا،موجودہ حالات میں جس قدرممکن ہوسکا عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے کہاعام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح رہے گی اور کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،دعا گو ہیں خطے کی صورتحال میں جلد بہتری آئے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آسکے۔