اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزرا عطا تارڑ، مصدق ملک ،وزیر مملکت وجیہہ قمر معرکہ حق کے کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے گھر گئے، وفد کے اراکین نے ارتضیٰ عباس شہید کے والد لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس سے ملاقات کی ،تعزیت کا اظہار اوربھارتی جارحیت سے شہید ہونےوالے 7سالہ ارتضیٰ عباس کے عزم و ہمت کو سلام پیش کیا۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا معرکہ حق میں جرات کے نشان کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس کی شہادت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دی جانے والی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،معرکہ حق میں افواج پاکستان کی قربانیوں اور قوم کی دعاﺅں سے فتح ملی۔
مصدق ملک نے کہا شہدا کی لازوال قربانیوں سے قوم کے حوصلے مزید مضبوط ،عظیم سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں،وجیہہ قمر نے کہاشہدا کی قربانیوں سے ملک قائم و دائم ،اہل خانہ صبر و استقامت کی علامت ہیں قوم جذبے کی قدر کرتی ہے۔
کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس کی شہادت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،عطا تارڑ



















