اسلا م آباد: (بیورورپورٹ)آر ایل این جی سپلائی متاثر ،گیس بحران شدید ،نئے گھریلو گیس کنکشنز پھر روک دئیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پہلے سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد ملتوی جبکہ ارجنٹ واچر اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والوں کے کنکشن کا عمل بھی روک دیا گیا ، پابندی عائد ہونے سے ہزاروں نئے کنکشنز التوا کا شکار ہو گئے ،حکام کے مطابق گیس کی کمی کے باعث ملک بھر میں پہلے ہی گیس صارفین کو محدود وقت کےلئے گیس دی جا رہی ہے۔
سینئر جنرل منیجر سوئی ناردرن عمران یوسف نے کہا آر ایل این جی سپلائی رکنے سے عارضی طور پر نئے کنکشن روکے گئے ہیں تاہم گیس سپلائی بہتر ہوتے ہی کنکشنز لگانے کا عمل فوری شروع کردیا جائے گا۔
آر ایل این جی سپلائی متاثر ،گیس بحران شدید ، گھریلو کنکشن پر پھر پابندی


















