رمضان میں ضرورت مند خاندا نوں کو حق دہلیزپر پہنچایا،مریم نواز


لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے خاندا نوں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا پیاروں کےساتھ محبت، احترام اور مضبوط رشتے کے عزم کو تازہ کریں، عالمی دن منانے کا مقصد عوام میں خاندان کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

مریم نواز نے کہا خا ندان سب سے بڑی طاقت ،خوشیوں کا اصل مرکز و محور ،خاندان کےساتھ ملکر چلنے سے زندگی کی ہر مشکل آسان ،خاندان نہ صرف ایک لفظ بلکہ محبت، خلوص اور سچے ساتھ کا دوسرا نام ہے،دعا ہے ہر خا ندا ن ہمیشہ سلامت رہے ، آپس کی محبتیں تا دیر قائم و دائم رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا خا ندان پہلی درسگاہ و اخلاقی اقدار کی بنیاد ،مثالی خاندان کےلئے بزرگوں کا احترام، بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت اور ہر رشتے کو خلوص کےساتھ نبھانا ضروری ہے، میرے خا ندا ن کا ہر فرد زندگی کاسب سے قیمتی اثاثہ ، خاندان کا ساتھ ہی میری سب سے بڑی خوشی اور طاقت ہے ،خوش قسمت ہوتے ہیںوہ جنہیں سائے کی طرح ساتھ نبھانے والا خاندان میسر ہو۔

مریم نواز نے کہا اپنے ماں،باپ، بہن، بھائیوں اور بچوں کو وقت دیں ،فیملی ممبرز ہر مشکل میں شا نہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں، رمضان المبارک کے دوران رمضان نگہبان پیکیج کے ذریعے 40 لاکھ خاندا نوں کی مدد کی گئی،ضرورت مند خاندا نوں کوحق دہلیز پر پہنچایا،لاکھوں خاندا نوں کو10,10 ہزار روپے کی امداد فراہم ،14لاکھ سے زائد فیملیز کی راشن کارڈ کے ذریعے مدد و معاونت کی گئی۔