بھارتی اداکار اور باڈی بلڈر ورندر سنگھ گھمن انتقال کر گئے

امرتسر(مشرق نیوز)معروف بھارتی اداکار اور باڈی بلڈر ورندر سنگھ گھمن 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گھمن امرتسر کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، اچانک ہارٹ اٹیک ہوا اور جانبر نہ ہو سکے،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ورندر سنگھ صحتیاب ہو رہے تھے تاہم اچانک دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہونے سے موت ہوگئی۔

ورندر سنگھ گھمن بھارت کے ممتاز باڈی بلڈرز میں شمار کیے جاتے تھے ،اپنی فٹنس کے باعث فلمی دنیا میں بھی شناخت بنائی،کئی فلموں میں کام کیا ،آخری بار بالی ووڈ سٹار سلمان خان کےساتھ فلم ٹائیگر 3 میں اداکاری کرتے نظر آئے ۔