پاکستان کی سپر سٹار جوڑی ماہرہ اور فواد خان کی نئی فلم کا ٹریلر

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ انکی نئی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار اور مصنف عمار رسول کی یہ فلم 28 نومبر 2025 کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔

یوٹیوب پر ریلیز کئے جانے والے اس ایک منٹ 38 سیکنڈ کے ٹریلر میں محبت، قربت، اور جذبات کی گہرائی کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی دو کرداروں کے درمیان محبت کے تعلق اور زندگی کے بدلتے رنگوں کے گرد گھومتی ہے۔

مرکزی کرداروں میں فواد خان اور ماہرہ خان شامل ہیں، جبکہ فلم میں مدیحہ امام، ثروت گیلانی، عتیقہ اوڈھو، بہروز سبزواری، گوہر رشید، فیصل قریشی، سمیعہ ممتاز، سیمی راحیل، عدیل ہاشمی، حرا ترین اور نوید شہزاد جیسے نامور فنکار شامل ہیں جو مختلف کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ ٹریلر کے ریلیز کے بعد مداحوں کو اس فلم کی ریلیز کا انتظار ہیں۔ مداح ماہرہ اور فواد کی اس نئی آن سکرین کیمسٹری کے دیکھنے کیلئے بے قرار ہیں۔