سری لنکا کو6وکٹوں سے شکست،پاکستان نے پہلا ٹی 20جیت لیا

دمبولا:(مشرق نیوز)سری لنکا کو6وکٹوں سے شکست،پہلا ٹی 20پاکستان نے اپنے نام کرلیا۔

کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر میزبان سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی،پاکستان کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت سری لنکا کی ٹیم 19.2 اوورز میں 128 رنز پر چلتی بنی،سلمان مرزا ،ابرار احمد 3،3 ،شاداب خان ،وسیم نے 2،2کھلاڑیوں کاشکار کیا۔

شاہینوں نے ہدف17 ویں اوورمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،صاحبزادہ فرحان 36 گیندوں پر 51 رنز کےساتھ نمایاں رہے۔