اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے سماجی انصاف محض خواہش نہیں ، انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ،حکومت پر عزم ہے معاشرتی اساس ایسی مثبت اقدار پر استوار کی جائیں جو حقوق کی عوامی آگاہی، انتظامی سطح پر مکمل ادراک ونفاذ کو یقینی بنائیں۔
سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا سماجی انصاف و معاشرتی عدل اس بات کا متقاضی ہے ہر شہری کو بلا تفریق رنگ و نسل ،مذہب و عقائد ،مساوی شہری مواقع ،باوقار زندگی گزارنے کے یکساں وسائل میسر ہوں،احساس ذمہ داری میں پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار عالمی رکن کی حیثیت سے سماجی انصاف کے فروغ، انسانی حقوق کے تحفظ ،پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کےلئے عالمی کوششوں کی ہر ممکن تعاون و مکمل حمایت کا اعادہ کیا،سلسلہ جاری رہے گا۔
شہبازشریف نے کہا اہم دن کے موقع پر تمام متعلقہ فریقین بشمول صوبائی حکومتیں، سول سوسائٹی، سرکاری و نجی شعبوں، سماجی رہنماوں ،شہریوں سے اپیل کرتا ہوں آئیں باہمی تعاون سے سماجی عدل و انصاف، اتحاد و یگانگت، ایثار و رواداری جیسی مثبت اقداروں کے فروغ کےلئے کام کریں تاکہ معاشرتی امتیاز ،ناہمواریوں کی ہر شکل کا خاتمہ کرسکیں۔
سماجی انصاف محض خواہش نہیں ، انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے،شہبازشریف



















